سانحہ انتظامیہ کی نا اہلی،سی سی پی او نے بیان پر معذرت کر لی، شہزاد اکبر

  سانحہ انتظامیہ کی نا اہلی،سی سی پی او نے بیان پر معذرت کر لی، شہزاد اکبر

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب اور داخلہ شہزاد اکبر نے لاہور میں موٹروے پر بچوں کے سامنے خاتون کیساتھ ہونیوالی  بد اخلاقی کے واقعے کو انتظامیہ کی نا اہلی قرار دیدیا۔لاہور میں سی سی پی او عمر شیخ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب نے کہا کہ موٹروے  واقعہ میں انتظامیہ کی نااہلی ہے۔ اس واقعہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شاہراہوں کومحفوظ رکھناحکومتی ذمہ داری ہے، جائے وقوعہ سے تمام شواہد اکٹھے کر لیے ہیں۔پولیس کلچرتبدیل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ آئندہ چند دنوں میں جرائم کی شرح کم ہو گی۔ شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور عمر شیخ نے موٹروے پر خاتون سے بد اخلاقی کے معاملے پر اپنے بیان پر معذرت کی ہے۔ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شہزاد اکبرکاکہنا تھا کہ سی سی پی او لاہور کو ان کے بیان پر وفاقی حکومت کے اعتراض سے آگاہ کردیا ہے۔

شہزاد اکبر

مزید :

صفحہ اول -