غیر ذمہ دارانہ بیان، وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ پنجاب اور سی سی پی او کو لیگل نوٹس

       غیر ذمہ دارانہ بیان، وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ پنجاب اور سی سی پی او کو ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی) سانحہ  موٹر وے  پر سی سی پی او کے غیر ذمہ دارانہ بیان کے خلاف وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ پنجاب اور سی سی پی او کو لیگل نوٹس بجھوادیا گیا،میاں داؤد ایڈووکیٹ کی طرف سے بھجوائے گئے اس لیگل نوٹس میں سی سی پی او لاہور عمر شیخ کو فوری طور پرعہدہ سے ہٹانے اور معافی مانگنے کا مطالبہ کیاگیاہے،لیگل نوٹس میں خاتون کے بچوں کے ساتھ سفر کے حوالے سے سی سی پی او لاہور کے بیان کو غیر ذمہ دارانہ قراردیتے ہوئے کہاگیاہے کہ اس بیان نے کیس کے مستقبل کے فیصلہ کردیا ہے، سی سی پی او کے بیان سے معاشرے میں خوف پیدا کیا ہے اورمتاثرہ فیملی بھی عدم تحفظ کا شکار ہوئی ہے، سی سی پی او کا بیان ظاہر کرتا ہے کہ اس کیس کی تفتیش غیر ذمہ دارانہ انداز میں ہی ہوگی، وزیر اعظم اور وزیر اعلی فوری طور پر سی سی پی او لاہور کو عہدے سے ہٹائیں اورسی سی پی اوعوام اور متاثرہ فیملی سے معذرت کریں،بصورت دیگر اس بابت قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔

لیگل نوٹس

مزید :

صفحہ اول -