عثمان بزدارکی سینئر صحافی و کالم نگار محسن گورایہ کی رہائشگاہ آمد،والد کے انتقال پر اظہار تعزیت

      عثمان بزدارکی سینئر صحافی و کالم نگار محسن گورایہ کی رہائشگاہ آمد،والد ...

  

لاہور(جنرل رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سینئر صحافی و کالم نگار محسن گورایہ کی رہائش گاہ پر گئے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے محسن گورایہ سے ان کے والد چوہدری فقیر محمدگورایہ کے انتقال پر دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے والد کے انتقال پر محسن گورایہ اور سوگوار خاندان سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔انہوں نے کہا کہ والد جیسی عظیم ہستی کا کوئی نعم البدل نہیں۔آپ کے والد کے انتقال پر دلی دکھ اور رنج ہوا ہے۔اللہ تعالیٰ آپ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

 اظہار تعزیت

مزید :

صفحہ اول -