کورونا سے مزید 6 افراد جاں بحق، ملک بھر میں 441 نئے کیسز سامنے آئے

        کورونا سے مزید 6 افراد جاں بحق، ملک بھر میں 441 نئے کیسز سامنے آئے

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا کا زور ٹوٹ گیا، کیسز اور اموات میں مسلسل کمی ہونے لگی، مہلک وائرس سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 6 ہزار 365 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 99 ہزار 855 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 441 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 97 ہزار 461، سندھ میں ایک لاکھ 31 ہزار 115، خیبر پختونخوا میں 36 ہزار 755، بلوچستان میں 13 ہزار 227، گلگت بلتستان میں 3 ہزار 137، اسلام آباد میں 15 ہزار 804 جبکہ آزاد کشمیر میں 2 ہزار 356 کیسز رپورٹ ہوئے۔

کورونا

مزید :

صفحہ اول -