کورونا وبا کے دوران پاکستان کے اقدامات قابل ستائش، ورلڈ بنک

  کورونا وبا کے دوران پاکستان کے اقدامات قابل ستائش، ورلڈ بنک

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)ورلڈ بینک کے نائب صدر نے کورونا روک تھام کیلئے حکومتی اقدامات کو قابلِ ستائش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وبا کے دوران پاکستان بڑے نقصانات سے محفوظ رہا۔ جمعرات کو وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور خسروبختیار کی زیرصدارت عالمی بینک کے فنڈڈ پروجیکٹ سے متعلق جائزہ اجلاس میں ورلڈبینک کے وفاق، سندھ اور بلوچستان میں جاری منصوبوں پر گفتگو کی گئی۔ یاد رہے کہ ورلڈ بینک کے پاکستان میں جاری پروجیکٹس کا حجم 10.4بلین ڈالرہے۔وفاقی وزیر نے عالمی بینک کے پاکستان میں جاری منصوبوں اور پائپ لائن منصوبے پر بھی گفتگو کی اور کہا کہ عالمی بینک کے ساتھ اقتصادی تعاون کے دائرہ کار کو مزید وسیع کریں گے۔ ترقیاتی منصوبے ملک میں سماجی و اقتصادی ترقی کے ضامن ہیں۔کورونا کے باعث معاشی مسائل سے نمٹنے کیلئے عالمی بینک کے تعاون کو سراہتے ہیں۔ حکومتِ معاشی سرگرمیوں کو فروغ دے رہی ہے تاکہ معیشت ایک بار پھر مستحکم ہوسکے۔ ورلڈ بینک کے نائب صدر نے کہا کہ پاکستان کاکرونا پر قابو پانا قابل ستائش عمل ہے۔

ورلڈ بنک

مزید :

صفحہ اول -