پاکستان میں سیلاب متاثرین کے سروے کیلئے اقوام متحدہ سے مدد طلب

  پاکستان میں سیلاب متاثرین کے سروے کیلئے اقوام متحدہ سے مدد طلب

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا تخمینہ لگانے کیلئے اقوام متحدہ کی ماتحت ایجنسیز سے مدد طلب کرلی۔ رپورٹ کے مطابق این ڈی ایم اے نے پاکستان میں سیلاب سے متاثر ہونے والے علاقوں میں نقصانات کا تخمینہ لگانے کے کام کا آغاز کرتے ہوئے اقوام متحدہ ایجنسیز سے نقصان کا تخمینہ لگانے کے لیے مدد کی درخواست کی جبکہ پی ڈی ایم اے اور متعلقہ محکمے بھی تخمینہ لگانے میں نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو معاونت فراہم کریں گے۔این ڈی ایم اے ترجمان کے مطابق ورلڈ فوڈ کے ساتھ سے مل کر 8ہزار متاثرہ خاندانوں میں 35ٹن راشن تقسیم کیا گیا جبکہ ڈبلیو ایف پی  کے تعاون سے 440ٹن گندم متاثرہ علاقوں میں پہنچائی گئی۔

مدد طلب

مزید :

صفحہ اول -