فرانس سے خریدے 5رافیل طیارے بھارتی فضائیہ کے حوالے

  فرانس سے خریدے 5رافیل طیارے بھارتی فضائیہ کے حوالے

  

پیرس (این این آئی)فرانس سے خریدے گئے 5 رافیل طیارے باضابطہ طور پر بھارتی فضائیہ کے حوالے کر دیئے گئے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتی شہر امبالا کی ایئربیس پر ہونیوالی تقریب میں بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، بھارتی فضائیہ کے حکام اور فرانسیسی وفد نے شرکت کی۔راج ناتھ سنگھ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ رافیل طیاروں کی شمولیت سے بھارت کی خود مختاری پر نظر رکھنے والوں کو سخت پیغام ملے گا۔فرانسیسی وزیر نے کہا کہ باقی 31 رافیل طیاروں کی وقت پر بھارت کو حوالگی کو یقینی بنایا جائے گا۔

رافیل طیارے

مزید :

صفحہ اول -