کراچی،10سالہ بچی اغوا، بداخلاق،دو ملزم گرفتار، ایک اور بچی برآمد

     کراچی،10سالہ بچی اغوا، بداخلاق،دو ملزم گرفتار، ایک اور بچی برآمد

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں ایک اور کمسن بچی کو اغوا کے بعد بداخلاقی کا نشانہ بنادیا گیا۔ پولیس کے مطابق بزرٹا لائن کی کرسچن کالونی کے رہائشی محمد ادریس نے7ستمبر کو صدر تھانے میں ایف آئی آر درج کرائی کہ 6 ستمبرکو اس کی10سالہ بچی روبی جناح ہسپتال کے گائنی وارڈ میں سرجیکل ماسک اور پانی کی بوتلیں بیچنے گئی تھی تاہم مقررہ وقت پر گھر واپس نہیں آئی تو انہوں نے تلاش شروع کی اور رات بھر تلاش کے باوجود بچی کا پتہ نہیں چلا۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن ساؤتھ بشیر بروہی کے مطابق مغوی بچی دو روز قبل گھر پہنچ گئی تھی جس نے بیان دیاکہ اسے ایک شخص نے جوس پلا کر نیم بیہوش کیا اور اغوا کرکے دھابیجی کے ایک مکان میں لے گیااوراس کے ساتھ بداخلاقی کی تاہم وہ موقع پا کر مکان سے بھاگ نکلی اور گھر پہنچ گئی۔ تفتیشی ٹیم نے بچی کا میڈیکل کرایا تو رپورٹ میں بچی کیساتھ بداخلاقی کی تصدیق ہوگئی۔ پولیس کے مطابق بچی کی نشاندہی پر پولیس نے دھابیجی میں چھاپہ مار کر ایک ملزم غلام رسول کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ چھاپے کے دوران مکان سے ایک اور بچی ملی جسے اورنگی ٹاؤن سے اغواکیا گیا تھا، پولیس نے گرفتار ملزم کی سہولت کار ایک خاتون کو بھی گرفتار کیا ہے۔

بداخلاقی

مزید :

صفحہ اول -