پنجاب میں بوسیدہ گورننس نظام کی جدید خطوط پر استواری ہی حقیقی تبدیلی ہے: فیاض الحسن 

پنجاب میں بوسیدہ گورننس نظام کی جدید خطوط پر استواری ہی حقیقی تبدیلی ہے: ...

  

 لاہور(این این آئی)صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ بوسیدہ گورننس نظام کی جدید خطوط پر استواری ہی دراصل حقیقی تبدیلی ہے،اکیسویں صدی مسائل کے حل کے لیے جدید طریقوں کی متقاضی ہے، وزیر اعلی پنجاب کی دور اندیش قیادت میں پنجاب جدید ٹیکنالوجی سے مستفید ہو رہا ہے،جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی بدولت آج پنجاب کے عوام کی ہر محکمے سے متعلق شکایات کا ازالہ گھر بیٹھے دستیاب ہے۔ اپنے بیان میں فیاض الحسن چوہان نے بتایا کہ بلدیہ آن لائن ایپ کی مدد سے عوام پنجاب کی 445لوکل گورنمنٹس سے گھر بیٹھے پیدائش، اموات، شادی اور طلاق کے سرٹیفکیٹس حاصل کر سکتے ہیں۔ سٹیزن پورٹل ایپ سے تمام وفاقی اور صوبائی اداروں سے متعلق شکایات کا ازالہ کامیابی سے جاری ہے۔ ای پے ایپ سے عوام گھر بیٹھے 14 صوبائی ٹیکس 25فیصد رعایت کے ساتھ جمع کروا سکتے ہیں۔ ابتک ای پے ایپ کے ذریعے دس لاکھ ترسیلات اور 5ارب روپے ریونیو اکٹھا کیا جا چکا ہے۔ پنجاب پولیس خدمت ایپ پر ابتک سوا لاکھ کے قریب شکایات موصول ہوئیں جن میں سے تقریبا ایک لاکھ تیرہ ہزار شکایات پر ایکشن لیا گیاہے۔ لاک ڈان کے دوران انصاف امداد ایپ کے ذریعے لاکھوں لوگوں نے حکومتی امداد تک رسائی حاصل کی۔ ڈیجیٹل پی ایل آر اے ایپ لوگوں کو ان کے موبائل پر زمین اور رجسٹریوں، لینڈ ریکارڈ، ٹیکس کی تفصیلات فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے 36اضلاع سے منسلک محتسب پنجاب ایپ پر اب تک موصول ہونے والی دو لاکھ شکایات کو ڈیجیٹائز کیا جا چکا ہے جبکہ ایگریکلچرل مارکیٹنگ انفارمیشن سسٹم عوام الناس کو فصلوں کی ہول سیل قیمتوں، ضلع کے اعتبار سے فصلوں کا ڈیٹا فراہم کرتی ہے۔ 

فیاض چوہان 

مزید :

صفحہ اول -