خاتون سے بداخلاقی،ڈی آئی جی انوسٹی گیشن کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل 

      خاتون سے بداخلاقی،ڈی آئی جی انوسٹی گیشن کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر)آئی جی پنجاب انعام غنی نے موٹروے گجر پورہ میں خاتون کیساتھ دوران ڈکیتی جنسی زیادتی کے مقدمہ کی تفتیش میر ٹ پر کرنے اور افسوسناک واقعہ میں ملوث ملزمان کو جلدگرفتارکرنے کیلئے ڈی آئی جی انوسٹی گیشن لاہورشہزادہ سلطان کی سربراہی میں 6 رکنی سپیشل انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دیدی۔ ٹیم کے ممبران میں ذیشان اصغرایس ایس پی انوسٹی گیشن لاہور، جہانزیب نذیر، آر او سپیشل برانچ لاہور، نصیب اللہ خان آر او سی ٹی ڈی لاہور،عاصم افتخار ایس پی سی آئی اے لاہور، مِس فضا اعظم انچارج جینڈر کرائمز سول لا ئنز لاہور شامل ہیں۔ مذکورہ بالا پولیس ٹیم نے اپنا کام شروع کر دیا ہے۔بتایا گیا ہے پولیس ٹیم کے سربراہ اگر چاہیں تو فرانزک ایکسپرٹ کی خدمات سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیں۔
ٹیم تشکیل

مزید :

صفحہ اول -