ملزم کاپٹرول کی مد میں ایک کروڑ 80 لاکھ کی خوردبرد کا اعتراف
لاہور (کر ائم رپو رٹر) ڈی پی او اوکاڑہ کے آفس میں پٹرول کی مد میں کروڑوں روپے کی خورد برد کے الزام میں محکمہ اینٹی کرپشن کے ہاتھوں گرفتار ملزم افتخار نے ایک کروڑ 80 لاکھ روپے کی خوردبرد کا اعتراف کرلیا ہے۔ محکمہ اینٹی کرپشن کے ذرائع کے مطابق مذکورہ ملزم جو محکمہ اینٹی کرپشن کی حراست میں ہے نے اپنے اعتراف میں اینٹی کرپشن کی تفتیشی ٹیم کو بتایا ہے کہ اس نے اداکارہ ماہ نور سے دوسری شادی کر رکھی ہے ملزم کے مطابق اس نے جعلی کمپنی بنا کر اجمل خانزادہ سے موصول کئے جانے والے چیک کی رقم کو جعلی کمپنی کے اکاؤنٹ میں منتقل کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ اینٹی کرپشن کی تحقیقاتی ٹیم نے ملزم افتخار سے ابتک 4 لاکھ روپے سے زائد کی ریکوری کرلی ہے جبکہ کیس میں ملوث ٹھیکیدار نے بھی ملزم کی جعلی کمپنی ہونے کا اعتراف کرلیا ہے۔ ملزم افتخار سے مزید تفتیش جاری ہے۔