بین الافغان مذاکرات کی راہ میں حائل ایک اور رکاوٹ دور، 6 طالبان قیدی رہا
کابل (مانیٹرنگ ڈیسک)بین الافغان مذاکرات کی راہ میں حائل ایک اور رکاوٹ دور ہوگئی، افغان حکومت نے طالبان کے 6 اہم قیدیوں کو رہا کر دیا۔ افغان میڈیا کے مطابق طالبان کے 6 قیدیوں کو رہائی دے کر دوحہ روانہ کر دیا گیا ہے، طالبان کے ان قیدیوں کی رہائی پر کچھ اتحادی ممالک نے اعتراض کیا تھا۔افغان میڈیا کے مطابق بین الافغان مذاکرات کیلئے افغان حکومت کی مذاکراتی ٹیم آج دوحا روانہ ہوگی۔
طالبان قیدی