نوجوان موٹرسائیکل رکشہ سے گر کر جاں بحق

نوجوان موٹرسائیکل رکشہ سے گر کر جاں بحق

  

ڈسکہ(نامہ نگار،تحصیل رپورٹر) رچنا ٹاؤن شاہدرہ کا رہائشی شعیب ملک ولد قاضی احمد آدمکے چیمہ سے چاند گاڑی میں سوار ڈسکہ کی جانب آرہا تھا کہ جب وہ ولی میرج ہال کے قریب پہنچا تو اچانک چکر آنے سے وہ توازن برقرار نہ رکھ سکا اور چاند گاڑی سے گر گیا اور چاند گاڑی کے پہیہ کے نیچے آنے سے شدید زخمی  ہو گیا جسے طبی امداد کیلئے سول ہسپتال لایا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے موقع پر دم توڑ گیا۔

مزید :

علاقائی -