سندھ حکومت متاثرین بارش کو تنہا نہیں چھوڑے گی،بلاول بھٹو

سندھ حکومت متاثرین بارش کو تنہا نہیں چھوڑے گی،بلاول بھٹو

  

عمر کوٹ (این این آئی) پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری  نے کہا ہے کہ سندھ حکومت متاثرین برسات کو کسی صورت میں تنہا نہیں چھوڑے گی، متاثرین کی بحالی کیلیے صوبائی حکومت تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔ اس مشکل وقت میں وفاقی حکومت نے سندھ کی عوام کولاوارث چھوڑاہواہے۔سندھ کے ان متاثرین کی مدد اور بحالی کیلیے وزیراعظم عمران خان کو ان متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنا چاہیے۔جمعرات کو عمرکوٹ  میں شدید  بارشوں سے بے گھر ہونے والے متاثرین سے خطاب اور پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سندھ میں حالیہ شدید بارشیں قدرتی آفات ہے سندھ کے عوام کی اس مشکل وقت میں مدد کیلیے پورے پاکستان کو آگے آنا ہوگا صاحب ثروت لوگوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ بلاول بھٹو نے رتنور روڈ پر قائم بارش زدگان کی عارضی خیمہ بستی میں متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اور سندھ حکومت کو آپکی مشکلات اور پریشانیوں کا بخوبی احساس ہے انشااللہ آپ کی بحالی اور اپنے گھروں کو واپسی کیلیے سندھ گورنمنٹ تمام وسائل بروئے کار لائے گی بلاول بھٹو نے متاثرین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ بی بی کا بیٹا آج آپ سے ملنے آیا ہے مجھے آپ کے دکھوں کا احساس ہے پیپلزپارٹی شہیدوں کی جماعت ہے ہم انشااللہ متاثرین کی ہرممکن مدد کرینگے اس نازک صورتحال میں وفاقی حکومت کو قومی سوچ کا مظاہرہ کرنا چاہیے وزیراعظم عمران خان کو سندھ کی عوام کو حقوق دینے ہونگے کراچی لاہور کی طرح عمرکوٹ کیلیے بھی وفاق کو پیکج دینا ہوگا بلاول بھٹو نے کہا کہ اگر وفاق نے حقوق نہ دیے تو پھر اسلام آباد کی طرف پہنچا جائے گا بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھاکہ مشکل کی اس گھڑی میں پارٹی اور سندھ گورنمنٹ آپ کے ساتھ کھڑی ہے آپ لوگ اس مشکل حالات کا مقابلہ کررہے ہوں آپ کی صحت جان مال اور روزگار کی ذمہ داری اٹھائیں گئے بلاول بھٹو کے ہمراہ وزیراعلی سندھ سید مرادعلی شاہ،سندھ کابینہ کے متعدد وزرا جن میں صوبائی وزیر سید سردار علی شاہ،نواب تیمور تالپور، پیپلزپارٹی کیایم این اے  نواب یوسف تالپور    ارکان سندھ اسمبلی قاسم سراج سومرو،سید امیر علی شاہ ڈاکٹر سید نور علی شاہ وغیرہ موجود تھے بلاول بھٹو جب متاثرین کی خیمہ بستی پہنچے تو ان کا شاندار تاریخی استقبال کیا گیا کئی من پھولوں کی پتیاں بلاول بھٹو کی گاڑی پر نچھاور کی گئیں اور متاثرین نے بلاول بھٹو کی آرتی اتاری 

بلاول بھٹو

مزید :

صفحہ اول -