نوانکوٹ میں چنے والے سے بدتمیزی: اندراج مقدمہ میں تاخیر پر 2ایس ایچ او معطل 

نوانکوٹ میں چنے والے سے بدتمیزی: اندراج مقدمہ میں تاخیر پر 2ایس ایچ او معطل 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (کرائم رپورٹر)سی سی پی او لا ہو ر محمد عمر شیخ ان ایکشن مقدمات کے اندراج کی تاخیر پر 2 ایس ایچ اوزکو معطل اورتھانہ نواں کوٹ کی حدود میں چنے والے سے بدتمیزی پر اے ایس آئی اور 2 کانسٹیبل حوالات میں بند کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سی سی پی اولا ہو رمحمد عمر شیخ نے مقدمات کے اندراج میں تاخیر پر 2 ایس ایچ اوز کو تفتیش کے بعد معطل کر دیا گیا ایس ایچ او ملت پارک ملک شہباز اور ایس ایچ او مصطفی آباد عمران کو معطل کر دیا گیا ساتھ ہی ایک روز قبل تھانہ نواں کوٹ کی حدود میں چنے ناشتہ لگانے والے شہری سے بدتمیزی کرنے پر ایک اے ایس آئی اور 2 کانسٹیبل کو حوالات میں بند کروا دیا گیا سی سی پی اور عمر شیخ کے مطابق پولیس کی جانب سے کسی بھی شہری سے بدتمیزی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -