نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی دوسری برسی آج منائی جائیگی
لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی دوسری برسی آج (جمعہ) کے روز منائی جائے گی۔ اس دن کی مناسبت سے جاتی امراء رائے ونڈ میں برسی کی تقریب کا اہتمام کیا جائے گا جس میں مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی جائے گی۔ بتایا گیا ہے کہ نواز شریف اور ان کے صاحبزادے لندن میں محدود پیمانے پر برسی کی تقریب کا اہتمام کریں گے۔ علاوہ ازیں مسلم لیگ (ن) کی جانب سے بھی ملک کے مختلف مقامات پر ٍکلثوم نواز کی برسی کے سلسلہ میں قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔ رکن قومی اسمبلی و لاہور خواتین ونگ کی صدر شائستہ پرویز ملک کی سربراہی میں پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں برسی کی تقریب منعقد کی جائے گی جس میں پاکستان مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنما شرکت کریں گے اس موقع پر مرحومہ کی روح کا ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی اور اجتماعی دعا بھی کی جائے گی۔
کلثوم نواز