رواں سال کا ئٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف پر 9933ملزم گرفتار کئے، لاہور پولیس 

  رواں سال کا ئٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف پر 9933ملزم گرفتار کئے، لاہور پولیس 

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہوراشفاق خان نے کہا ہے کہ پتنگ بازی خونی کھیل ہے جس کی ہرگز اجازت نہیں دی جا سکتی۔اشفاق خان نے کہا کہ شہر بھر میں پتنگ بازی ایکٹ پر سختی سے عملدرآمد کروانے کیلئے لاہور پولیس بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ پولیس افسران پتنگ بازوں، مینوفیکچرز اور پتنگ فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔پتنگ فروشی کیلئے سوشل میڈیا کا سہارا لینے والے عناصر کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کیا جارہا ہے۔لاہور پولیس آپریشن ونگ نے رواں سال کے دوران پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر9933ملزمان کوگرفتارکرکے9842مقدمات درج کئے۔ کارروائیوں کے دوران مجموعی طور01 لاکھ 968 پتنگیں، 1964 چرخیاں برآمدکی گئیں۔سٹی ڈویڑن پولیس نے2405، کینٹ ڈویڑن 2481،سول لائنز ڈویڑن 1127، صدر ڈویڑن1039، اقبال ٹاون ڈویڑن 1419 اور ماڈل ٹاون ڈویڑن پولیس نے 1462 ملزمان گرفتار کئے گئے۔ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے کہا کہ گنجان علاقوں میں ڈرون ٹیکنالوجی کے ذریعے پتنگ بازوں کو گرفت میں لایا جا رہا ہے۔ والدین بھی پتنگ بازی جیسے خونی کھیل کو روکنے اور اپنے بچوں کو اس سے بازرکھنے میں لاہور پولیس کا ساتھ دیں تاکہ پتنگ بازی جیسے خونی کھیل سے جانوں کے ضیا ع سے بچا جا سکے۔

پتنگ بازی ایکٹ پر عملدرآمد نہ کروانے والے ایس ایچ اوز کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ مساجد میں اعلانات، سوشل میڈیا، اخبارات اور ٹی وی چینلزپر پیغامات کے ذریعے بھی شہریوں کو اس خونی کھیل سے باز رہنے کیلئے مسلسل آگاہی فراہم کی جارہی ہے۔ 

مزید :

علاقائی -