بلوچستان حکومت کا مجید اچکزئی کیخلاف ثبوت عدالت میں پیش کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) بلوچستان حکومت نے ٹریفک سارجنٹ قتل کیس میں مجید اچکزئی کے خلاف ثبوت عدالت میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔جمعرات کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ترجمان سندھ حکومت لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ ٹریفک سارجنٹ کے گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہونے کا دلخراش واقعہ 2017میں پیش آیا اور واضح ہے کہ گاڑی آکر سارجنٹ کو کچل دیتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ماڈل کورٹ نے مجید اچکزئی کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا مگر پولیس بطور فریق فیصلے کو چیلنج کرے گی۔لیاقت شاہوانی نے کہا کہ والد کی جگہ بیٹے کو نوکری دینے کی بات کی گئی تھی مگر اس وقت کی حکومت نے اس سلسلے میں اقدامات نہیں اٹھائے۔انہوں نے کہا کہ شہید ٹریفک سارجنٹ عطااللہ کا بیٹا ہمارے دفتر آسکتا ہے، ان کا آئی جی بلوچستان سے رابطہ کروا دیں گے اور میں خود بھی ملاقات کرنے کو تیار ہوں۔
بلوچستان حکومت