پیپلز پارٹی 12سال سے سندھ میں لوٹ مارکر رہی ہے: علی زیدی 

پیپلز پارٹی 12سال سے سندھ میں لوٹ مارکر رہی ہے: علی زیدی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کراچی(اسٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کہاہے کہ بلاول نے سیلاب متاثرین کی حالت زار کا ذمہ دار وفاقی حکومت کو ٹھہرایا، یہ رویہ بلاول کی ناپختگی اور پیپلز پارٹی کی نا اہلی ظاہر کرتا ہے،بھٹو زندہ نہیں لیکن شرمندہ ضرور ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں علی زیدی نے کہا کہ بلاول نے سیلاب متاثرین کی حالت زار کا ذمہ دار وفاقی حکومت کو ٹھہرایا، پیپلز پارٹی خود مسلسل 12 سال سے سندھ پر حکمرانی اور لوٹ مار کرتی آرہی ہے۔انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت کو ذمہ دار ٹھہرانا بلاول کی ناپختگی اور پیپلز پارٹی کی نا اہلی ظاہر کرتی ہے، نہ روٹی نہ کپڑا نہ مکان، یہ سندھ کے عوام کو بے وقوف بنانے کا نعرہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ذوالفقار بھٹو کے داماد اور نواسے نے سندھ کو کرپشن اور گندگی کا حوض بنا ڈالا، سندھ کے لوگوں کی ترقی کے لیے ذوالفقار علی بھٹو کے داماد اور نواسے نے کچھ نہیں کیا۔علی زیدی نے کہاکہ بھٹو کے سماجی فلاحی ایجنڈے سے مماثل ایجنڈے پر تو تحریک انصاف عمل پیرا ہے، بھٹو زندہ نہیں لیکن شرمندہ ضرور ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کراچی کی ترقی کے لیے ہر ممکن اقدام کر رہی ہے، وفاقی حکومت سندھ کے دیگر علاقوں کی ترقی کے لیے بھی کوشش کرے گی، پیپلز پارٹی کو اس موقع پر سنجیدگی کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے، سندھ حکومت کم سے کم ڈویژن میں گریڈ 21 کے ایڈمنسٹریٹر تعینات کرے۔

مزید :

صفحہ اول -