وزیراعظم شکایات سیل کااوورسیز پاکستانیز کی پراپرٹی پرقبضہ کا نوٹس 

 وزیراعظم شکایات سیل کااوورسیز پاکستانیز کی پراپرٹی پرقبضہ کا نوٹس 

  

لاہو ر(کر ائم رپو رٹر) وزیراعظم شکایات سیل نے ایس ایچ اوتھانہ سبزہ زار کی ملی بھگت سے اوورسیز پاکستانیوں کی پراپرٹی پرقبضہ اور انہیں حبس بے جا میں رکھنے کا نوٹس لیکر تحقیقات کا حکم دیدیا ہے۔ بتایاگیا ہے کہ اوورسیز پا کستا نی ریا ض حسین،ہا رون رفیق اور یا سر رفیق سبزہ زار میں قیمتی پراپرٹی پر ایس ایچ او سبز ہ زار عمر ان قمر پڈ ھا نہ اور سب انسپکٹر عز ت اللہ نے ان کے مخالفین کے ساتھ ساز باز کرکے قبضہ کرایا اس دوران درخواست دہندگان کو گن پوائنٹ پر تشدد کانشانہ بھی بنایاگیا۔ سی سی پی او لا ہو ر نے ایس ایچ او اور درخو است دہند گان کو آ ج طلب کر لیا ہے

پولیس کارروائی کے دوران ریا ض حسین،ہا رون رفیق اور یا سر رفیق نے ایس ایچ او عمر ان قمر پڈ ھا نہ کوپر اپر ٹی کی رجسٹر ی،کمر شل ٹیکس کی ر سیدیں بھی پیش کیں لیکن اس کے باوجود انہوں نے مالکان کو تشدد کا نشانہ بناکر مخالف فریق کو قبضہ سونپ دیااور دعویٰ کیا کہ یہ کارروائی سابق آئی جی شعیب دستگیر کے قریبی عزیز کی سفارش پر عمل میں لائی گئی ہے۔ دریں اثناء سی سی پی او لا ہو ر نے ایس ایچ او عمر ان قمر پڈ ھا نہ اور درخو است دہند گان کو آ ج طلب کر لیا ہے۔

مزید :

علاقائی -