چوری، ڈکیتی کی وارداتیں: مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، 4زخمی 

چوری، ڈکیتی کی وارداتیں: مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہو(کر ائم رپو رٹر)صوبائی دارالحکومت میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک شخص قتل اور 4افراد شدید زخمی ہوگئے۔چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا۔تفصیلا ت کے مطابق سمن آباد  میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکو کی فائرنگ کے نتیجے میں 55 سالہ عاشق جاں بحق ہو گیا اس دوران تھانہ لٹن روڈ میں تعینات کانسٹیبل نصراللہ نے بہادری دکھاتے ہوئے ایک ڈاکو کو پکڑ لیا جبکہ اس کو ساتھی فرار ہو گیا۔دوسرے وقوعہ میں شاہدرہ ٹاون دوران ڈکیتی ڈاکوں کی فائرنگ سے نوجوان زخمی ہو گیا اور ڈاکو 125 موٹر سائیکل لے کر فرار ہو گئے۔ زخمی ہونیوالے نوجوان کی شناخت 24سالہ علی رضا کے نام سے ہوئی جسے زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیاتیسرے واقعہ میں گرین ٹاون  میں ڈاکووں نے سینٹری کی دکان میں دکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کے سٹور کے مالک وحید، مون اور ظہیر کو شدید زخمی کر دیا۔ ڈیفنس سی میں 3 ڈاکو شرافت کے گھر گھس کر گن پوائنٹ پر اسلحہ کے زور پر 5لاکھ اور نقدی 70ہزار روپے چھین کر فرار ہوگئے۔ماڈل ٹاو ن میں ڈاکووں نے احسان کے گھر سے5 لاکھ20ہزار کی نقد ی،طلائی زیورات اور دیگر سامان۔ گجر پورہ میں ڈاکووں نے حامد کے گھر سے 2لاکھ 80ہزار کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان۔مانگا منڈی میں ڈاکووں نے متین کے گھر گھس کر 3لاکھ 15ہزار کی نقدی لوٹ لیے۔ ہنجروال میں ڈاکووں نے غلام محی الدین کے گھر سے 1لاکھ70 ہزار کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان شادمان میں ڈاکووں نے موسی کے گھر سے 2لاکھ، زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا -شادباغ میں ڈاکووں نے محبوب سے90ہزار کی نقدی اور دیگر سامان.غازی آباد کے علاقہ میں ڈاکووں نے احمد سے 42ہزار کی نقدی اور دیگر سامان۔ٹاون شپ کے علاقہ میں ڈاکووں نے عدنان سے30 ہزار کی نقدی زیورات اور دیگر سامان چھین لیا۔ اقبال ٹاون اور چوہنگ۔ سے گاڑیاں اور باٹا پور۔کوٹ لکھپت اور شاہدرہ ٹاون سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔

مزید :

علاقائی -