سٹی ڈیژن سے مختلف جرائم میں ملوث 426افراد گرفتار کئے، رپورٹ

سٹی ڈیژن سے مختلف جرائم میں ملوث 426افراد گرفتار کئے، رپورٹ

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان کی ہدایت پرسٹی ڈویڑن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ایس پی سٹی ڈویڑن تصور اقبال کی قیادت میں سٹی ڈویڑن پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گذشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملوث426ملزمان گرفتار کر لئے۔ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث 09گینگز کے24 ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کا مسروقہ مال برآمد کیا گیا۔ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضہ سے48 پسٹلز،02رائفلز سمیت درجنوں گولیاں برآمدکی گئیں۔منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے63ملزمان کے قبضہ سے28کلوگرام سے زائدچرس،1140 گرام ہیروئن اور408 لٹر شراب برآمد کی گئی۔قمار بازی میں ملوث 45 ملزمان کے قبضہ سے داو پر لگی ہزاروں روپے ٹکڑی رقم برآمدکی گئی۔ ڈکیتی، چوری، چیک ڈس آنر، دھوکہ دہی سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب 25 اشتہاری جبکہ 103 عادی مجرمان گرفتار کئے گئے۔

پتنگ بازی،ون ویلنگ،ہوائی فائرنگ،کرایہ داری و دیگر ایکٹ کی خلاف ورزی پر116ملزمان گرفتار کئے گئے۔

مزید :

علاقائی -