مصطفی آباد،چور ساڑھے تین لاکھ روپے مالیت کی تار چوری کرکے فرار

مصطفی آباد،چور ساڑھے تین لاکھ روپے مالیت کی تار چوری کرکے فرار

  

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) نا معلوم چور رات کے وقت ساڈھے تین لاکھ روپے مالیت کی تار چور کرکے فرار، پکی حویلی کے قریب ٹرانسفارمر سے میٹر تک اور فیکٹری کی ڈی پی تک لگی بجلی کی کاپر تار چوری، پولیس نے فیکٹری منیجر عمران جاوید کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔

، تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات پکی حویلی کے قریب ایک فیکٹری سے نا معلوم چور ٹرانسفارمر سے میٹر تک اور فیکٹری کی ڈی پی تک لگی3لاکھ 50ہزار روپے مالیت کی کاپر تار چوری کرکے فرار ہو گئے،پولیس تھانہ مصطفی آباد نے فیکٹری کے منیجر عمران جاوید کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے نا معلوم ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ 

مزید :

علاقائی -