جامکے چٹھہ، تھانے سے فرار ہونیوالا قتل کا ملزم گرفتار،پولیس

  جامکے چٹھہ، تھانے سے فرار ہونیوالا قتل کا ملزم گرفتار،پولیس

  

جامکے چٹھہ (نمائندہ پاکستان)تھانہ احمد نگرکے ایس ایچ او اور انکی پولیس نے 302 کیس میں تھانہ احمد نگر سے مفرور ہونے ملزم کومظفرگڑھ سے گرفتار کر لیا ہے۔جبکہ تھانہ سے مفرور ہونے والے ملزم کی گرفتاری پر سی پی او گوجرانوالہ رائے بابر سعید کی تھانہ احمد نگر ایس ایچ او کو شاباش دیتے ہوئے خراج تحسین پیش کیاہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں تھانہ احمد نگر سے مفرور ہونے والے 302 کیس میں ملوث فیصل بٹ نامی ملزم کو تھانہ احمد نگر کے ایس ایچ او عرفان منور بھنڈر نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ مظفر گڑھ کے نامعلوم علاقہ میں چھاپہ مار کر گرفتار کر لیا ہے واضع ہوکہ گزشتہ دنوں ملزم فیصل نامی بٹ جو کہ تھانے حوالات میں بند تھا۔

 کہ شوگر کم ہونے کا بہانہ لگا کر موقع ملتے ہی تھانہ احمد نگر سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا جس پر پولیس افسران نے اس وقت کے ایس ایچ او احمد بلا ل گوندل کو غفلت کی بنا پر معطل کر دیا تھا۔یوں تھانہ احمد نگر پولیس نے بڑی انتھک محنت کے بعد فرار ملزم فیصل بٹ کو گرفتار کرلیا ہے۔

مزید :

علاقائی -