ڈیرہ غازی خان میں کار  درخت سے ٹکراگئی،4افراد زخمی

ڈیرہ غازی خان میں کار  درخت سے ٹکراگئی،4افراد زخمی

  

ڈیرہ غازی خان(سٹی رپورٹر):پٹھان ہوٹل کے قریب کار درخت سے (بقیہ نمبر40صفحہ6پر)

ٹکرا گئی چار افراد زخمی،، تفصیلات کے مطابق ریسکیو کی TSA-04 ایمبولینس تونسہ شریف جو ملتان ایک مریض شفٹ کر کے واپس آرہی تھی کہ ریسکیو اہلکاروں نے دیکھا کہ راستے میں پٹھان ہوٹل کے قریب سوزوکی مہران کار نمبرMNC-324* درخت سے ٹکرائی ہوئی تھی۔اور موقع پر چار افراد جن کی شناخت خالد حسین ولد رحیم بخش عمر 26سال، صادق ولد بخش عمر 45سال، آصف ولد اقبال عمر 33 سال، شہباز ولد غلام عباس عمر 36 سال شدید زخمی پائے گئے عینی شاہدین کے مطابق حادثہ کار ڈرائیور کو نیند آنے کے سبب رونما ہوا۔ کار کریم والا سے ملتان جا رہی تھی۔ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ملتان نشتر ہسپتال شفٹ کردیاہے۔

زخمی 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -