مالی بحران، میونسپل کمیٹی میلسی کے20ڈیلی ویجز ملازمین نوکری سے فارغ

مالی بحران، میونسپل کمیٹی میلسی کے20ڈیلی ویجز ملازمین نوکری سے فارغ

  

میلسی(نمائندہ پاکستان)میونسپل کمیٹی میلسی تاریخ کے بدترین بحران کا شکار 20ڈیلی ویجز ملازمین تنخواہوں کی ادائیگی کے بغیرفارغ  میونسپل کمیٹی بہترکارکردگی نہ ہونے کے باعث تاریخ کے بدترین مالی بحران سے گزررہی ہے جوکہ اپنی آمدن سے معاملات چلانے کی بجائے حکومتی گرانٹس کے سہارے چل رہی ہے مالی بحران کے باعث میونسپل کمیٹی کے ملازمین کو تنخواہوں (بقیہ نمبر41صفحہ6پر)

کی ادائیگی پہلی تاریخ کے بجائے 10تاریخ کو کی گئی ہے جبکہ شہربھرمیں صفائی ستھرائی کیلئے ڈیلی ویجزکی بنیاد پر بھرتی کئے گئے سینٹری ورکرزکو تنخواہوں کی ادائیگی کے بغیرفارغ کردیا گیا ہے جنہوں نے سخت احتجاج کرتے ہوئے تنخواہوں کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ بحالی کا مطالبہ کیا ہے جبکہ معاشی ماہرین کا کہناہے کہ اگر میونسپل کمیٹی میلسی کے افسران کرپشن چھوڑدیں تو صرف نئی بننے والی بلڈنگزکی وصول شدہ نقشہ فیس ہی میونسپل کمیٹی کے مالی معاملات چلانے کیلئے کافی ہے۔

فارغ 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -