میاں نواز شریف کو پاکستان سے وفاداری کی  سزادی جارہی ہے، عظمیٰ بخاری کی وفد سے گفتگو

  میاں نواز شریف کو پاکستان سے وفاداری کی  سزادی جارہی ہے، عظمیٰ بخاری کی وفد ...

  

  ملتان (سپیشل رپورٹر) مسلم لیگ نون پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے (بقیہ نمبر43صفحہ6پر)

کہا ہے کہ میاں نواز شریف اور مسلم لیگ ن ہی پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں میاں نواز شریف نے ہی پاکستان کو خوشحالی کی طرف گامزن کیا میاں نواز شریف کو پاکستان سے وفاداری کی سزا دی جا رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگی یوتھ ونگ کے رہنما غلام شبیر ساقی،ضلعی سینئر نائب صدر ملک شبیر چوہان،حافظ عثمان غنی اور ملک حنیف مند سے ملاقات میں کیا انھوں نے کہا موجودہ حکومت میاں نواز شریف اور مسلم لیگ کے دیگر قائدین کے خلاف کرپشن کا ایک کیس ثابت نہیں کر سکی۔انھوں نے مزید کہا آ نے والے بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی حکومت کے امیدوار عبرتناک شکست سے دوچار ہوں گے عمران خان کی حکومت نے پاکستان کی معیشت کا بیڑا غرق کر دیا ہے۔لوگوں کو بیروزگار کردیا ہے عوام دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں لوگ غربت سے تنگ آ کر خودکشیاں کر رہے ہیں انہوں نے کہا بہت جلد یہ حکومت اپنے انجام کو پہنچ جائے گی۔ 

عظمیٰ بخاری

مزید :

ملتان صفحہ آخر -