محکمہ انہار،کرپشن سکینڈل میں ملوث ایس  ڈی او کی لوٹ مار پر کاشتکاروں کا احتجاج

        محکمہ انہار،کرپشن سکینڈل میں ملوث ایس  ڈی او کی لوٹ مار پر کاشتکاروں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)محکمہ انہار کرپشن سیکنڈل میں ملوث ایس(بقیہ نمبر48صفحہ6پر)
 ڈی او انہارکی لوٹ ماراورمالی بے ضابطگیوں کاانکشاف کررہے ہیں تفصیل کے مطابق محکمہ انہارخانپور ڈویژن کی پکالاڑاں سب ڈویژن میں تعینات ایس ڈی اواجمل رضاکے مٹی چوری سیکنڈل اورموبائل فو ن پررشوت طلب کرنے کے انکشاف کے بعدمزید کرپشن سامنے آئی ہے کہ موصوف نے سرکاری گاڑی کابے دریغ استعمال کیاہے پٹرول کی مدمیں بوگس بلزپاس کرائے لاگ بک میں جعلی انٹریاں کی گئیں گاڑی کامیٹربھی فاروڈ کرایاہے اس کے علاوہ نہروں کی کھدائی اورلائننگ کے کاموں میں ٹھیکیداروں سے مک مکاکرکے بغیرکام کئے لاکھوں روپے کے بلزپاس کرائے سب انجینئرز کے ذریعے کاشتکاروں سے نذرانے وصول کیے ایکسین ایس ای اورچیف انجینئرکے نام پرگندم کی بوریاں اورجانوروں کیلئے ہزاروں من بھوسہ بھی حاصل کیاگیایہ بھی معلوم ہواہے کہ موصوف نے عرصہ تین سال کی تعیناتی کے دوران لوٹ مارکی انتہاکردی ہے براہ راست بیلداروں اورمیٹوں کے ذریعے بھی مک مکاکرناوطیرہ بنارکھاہے۔ مقامی کاشتکاروں کاکہناہے کہ ایس ڈی اواجمل رضانے ان کی زندگی اجیرن بنارکھی ہے موگوں کے سائز کم کرنے کی دھمکی دے کرانہیں بلیک میل کیاجارہاہے۔ متاثرہ کاشتکاروں نے ایس ڈی اوکوفوری معطل کرکے تحقیقات کرنے کامطالبہ کیاہے۔ اس سلسلہ میں ایس ڈی او اجمل رضانے کہاکہ میرے سب انجینئرز میری بات نہ مانتے ہیں وہ من مانی کرتے ہوئے لوٹ مارکرتے ہیں میرااس میں کوئی قصورنہیں ہے۔
احتجاج