ممبر قومی اسمبلی اورنگزیب خان کھچی  کی ڈپٹی کمشنر وہاڑی سے ملاقات

  ممبر قومی اسمبلی اورنگزیب خان کھچی  کی ڈپٹی کمشنر وہاڑی سے ملاقات

  

  میلسی (سپیشل رپورٹر،تحصیل رپورٹر) ممبر قومی اسمبلی اورنگزیب خان (بقیہ نمبر35صفحہ6پر)

کھچی نے ڈپٹی کمشنر وہاڑی سے ملاقات کی اور میلسی میں پنجاب میونسپل سروسز پروگرام اور ایس اے پی کے تحت ترقیاتی کاموں کے معیار سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ میلسی میں عارضی تجاوزات کا خاتمہ، سیوریج، ریلوے اراضی سے تجاوزات کو ہٹا کر سرسبز وشاداب بنا نے کے حوالے سے جائزہ لیا گیا ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے اس موقع پر کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر میلسی میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں تجاوزات کو ہٹانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے ریلوے اراضی کے اطراف سے تجاوزات کو ہٹا کر پودے لگائے جائیں گے میلسی شہر میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت اور سیوریج سکیم پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے میلسی میں ٹف ٹائلز کی تنصیب کا کام مکمل ہو چکا ہے میلسی میں پنجاب میونسپل سروسز پروگرام اور ایس اے پی کے تحت ترقیاتی کاموں کی بروقت تکمیل اور معیار کو یقینی بنایا جا رہا ہے تا کہ عوام جلد ترقیاتی کاموں کے ثمرات حاصل کر سکیں ایم این اے اورنگزیب خان کھچی نے اس موقع پر کہا کہ حکومت میلسی میں ترقیا تی کاموں کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے میلسی کی تعمیر و ترقی کیلئے ایک ارب سے زائد کی ترقیاتی گرانٹ حاصل کی ہے جس میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت، ٹف ٹائلز کی تنصیب اور میگا سیوریج پراجیکٹ شامل ہیں میلسی میں کچھ ترقیاتی کام مکمل ہو چکے ہیں اور دیگر ترقیاتی منصو بوں پر کام جاری ہے انہوں نے مزید کہا کہ ترقیاتی کاموں میں شفافیت اور کوالٹی اولین ترجیح ہے تاکہ ترقیاتی کام احسن انداز میں مکمل ہو سکیں۔

تبادلہ خیال

مزید :

ملتان صفحہ آخر -