پیپلز پارٹی قیادت کو ڈرانے والے  احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں   مخدوم احمد محمود،خواجہ رضوان عالم علی حیدر گیلانی،نفیس انصاری،جاوید  صدیقی اور دیگر رہنماؤں کا ردعمل

پیپلز پارٹی قیادت کو ڈرانے والے  احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں   مخدوم احمد ...

  

 ملتان(نیوز رپورٹر) توشہ خانہ کیس نیب گردی کے سوا کچھ بھی نہیں (بقیہ نمبر34صفحہ6پر)

ہے نااہل و نالائق عوام دشمن حکومت نیب کو سیاسی انجینئرنگ کے طور پر استعمال کرنا بند کرے حالانکہ صدر آصف علی زرداری کے بہنوئی میر منور تالپور کے بھائی میر بہرام خان تالپور کا انتقال ایک دن پہلے ہوا تھا لیکن اس کے باوجود آصف علی زرداری کو نیب میں طلب کرنا بنیادی انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے پیپلزپارٹی نے ہمیشہ قانون کا احترام کیا ہے اس لئے نیب گردی کا سہارا لیکر حکومتی ایما پر من گھڑت مقدمات بنانے خلاف قانونی جنگ پیپلزپارٹی لڑے گی نیب کو جب جعلی اکاونٹس کیس میں کچھ نہ ملا تو توشہ خانہ کیس سامنے لے آیا ہم آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی پر فرد جرم عائد کرنے کی بھرپور مخالفت کرتے ہیں اور ہمارے قائدین کو نیب گردی کا نشانہ بنانے والی حکومت وقت کو باور کرا دینا چاہتے ہیں کہ نیب کو بطور سیاسی انجینئرنگ کے استعمال کرنا بند کرو اور عوام جو کہ مہنگائی و بے روزگاری کی دلدل میں پھنس رہی ہے اسکو اس چنگل سے نکالنے کیلئے عملی اقدامات کرو عوام کے منہ سے روٹی کا نوالہ تک چھین لیا عمرانی حکومت نے اور اپنی نالائقیوں کو چھپانے کیلئے عوام کے مسائل کی اواز بلند کرنے والے اپوزیشن قائدین کو نیب گردی کا نشانہ بنانا بند کرے ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر و سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود، جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم، چیف کوآرڈینیٹر جنوبی پنجاب عبدالقادر شاھین، جنرل سیکرٹری جنوبی پنجاب نتاشہ دولتانہ، سیکرٹری انفارمیشن جنوبی پنجاب نوابزاردہ افتخار احمد خان نے مشترکہ طور پر جاری میڈیا بیان میں کیا انہوں نے مزید کہا کہ تبدیلی سرکار کی عوام دشمن طرز حکمرانی کی وجہ سے پنجاب میں لاقانونیت بڑھ گئی ہے  پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے رہنما ایم پی اے علی حیدر گیلانی،سابق ارکان اسمبلی پنجاب نفیس انصاری،رائے منصب علی،ملک ارشد راں،محمدعثمان بھٹی،ڈاکٹر جاوید صدیقی،ضلعی جنرل سیکرٹری راؤ ساجد علی،سیکرٹری اطلاعات چوہدری محمد یسین نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری،سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کا جیوری راستہ روکنے کے لیے حکمران نیب گردی پر اترے ہوئے ہیں پیپلزپارٹی قیادت کو ڈرانے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں بلاول بھٹو زرداری حکمرانوں کے لیے خوف کی علامت بن چکے ہیں اور بلاول بھٹو پوری قوم کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کے لیے میدان عمل میں نکل چکے ہیں۔

ردعمل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -