یونیورسٹیاں کھولنے کی پالیسی فائنل‘صرف30فیصد طلبہ کی کیمپس انٹری

      یونیورسٹیاں کھولنے کی پالیسی فائنل‘صرف30فیصد طلبہ کی کیمپس انٹری

  

ملتان(سٹاف  رپورٹر)ایچ ای سی نے یونیورسٹیاں کھولنے کی پالیسی مکمل کرلی، 30 فیصد طلبا کیمپس آسکیں گے‘ تفصیل کے مطابق ایچ ای سی نے 15 ستمبر سے سرکاری یونیورسٹیاں کھولنے کی پالیسی فائنل کرلی  ہے، ہائیر ایجوکیشن کمیشن  (ایچ ای سی) کی ہدایت پر صرف(بقیہ نمبر24صفحہ6پر)

 30 فیصد طلباء کو یونیورسٹی بلایا جائے گا، یونیورسٹیوں میں ایم فل اور پی ایچ ڈی سکالرز  کے لئے 15ستمبر سے کلاسز شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، یونیورسٹیوں میں بی ایس آنرز کے صرف پہلے اور ساتویں سمسٹرکی کلاسز ہوں گی۔ پالیسی کے مطابق دوسرے، تیسرے،  چوتھے، پانچویں اور  چھٹے سمسٹرکی کلاسز آن لائن ہوں گی،  یونیورسٹیوں کے ہاسٹلز صرف ایم فل اور پی ایچ ڈی سکالرز کے لئے کھولے جائیں گے، آئندہ سال جنوری میں یونیورسٹیوں کے دیگر سمسٹرز کے طلباء کی کلاسز کا اجراء ہوگا، ایم فل، پی ایچ ڈی سکالرز اور ساتویں سمسٹرز کے علاوہ دیگر طلباء پر یونیورسٹی میں داخل ہونے پر پاپندی ہوگی۔یونیورسٹیوں کے کلاس روم میں ہونے والے لیکچرز بیک وقت آن لائن بھی ہوں گے، یونیورسٹی نہ آنے والے طلباء فزیکل کلاسز لینے والے طلبا کے ساتھ ہی آن لائن کلاسز لیں گے، یونیورسٹیوں میں ماسٹرز ڈگری کلاسز کے لئے صرف چوتھے سمسٹر کے طلباء حاضر ہوں گے۔

انٹری 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -