حکومت خواتین کی فلاح وبہبود کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے، زرتاج گل

  حکومت خواتین کی فلاح وبہبود کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے، زرتاج گل

  

 ڈیرہ غازی خان (ڈسٹرکٹ بیورورپورٹ)  وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت خواتین کی فلاح و بہبود (بقیہ نمبر33صفحہ6پر)

اور حقوق کے دفاع کیلئے اقدامات کر رہی ہے یتیم اور بے سہارا بچوں کی کفالت اجر عظیم ہے. انہوں نے یہ بات سوشل ویلفیئر کی زیر نگرانی دارالاطفال کے معائنہ کے دوران کہی. چیئرمین بیت المال محمد حسین نیازی، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر رضوان جمیل، لاء آفیسر ثریا مجید رانا او ردیگر ہمراہ تھے. زرتاج گل وزیر نے دارالاطفال کے مختلف شعبوں اور لڑکے، لڑکیوں کی رہائش گاہ اور سہولیات کا جائزہ لیا. انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان کے ویژن کے مطابق بے سہارا افراد کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں پناہ گاہ کے بعد لنگر خانے کا قیام کو ضلعی سطح پر توسیع دی جائے گی. انہوں نے مخیر حضرات سے کہا کہ وہ اس شعبے میں آگے آئیں اور بے سہارا افراد اور بچوں کی کفالت کر کے دنیا اورآخرت سنواریں۔

زرتاج گل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -