پولیس سے مقابلہ، لادی گینگ کا سرغنہ شبیر شدید زخمی

پولیس سے مقابلہ، لادی گینگ کا سرغنہ شبیر شدید زخمی

  

ڈیرہ غازیخان، قصبہ کالا(سٹی رپورٹر، نمائندہ پاکستان)پولیس اور بدنام زمانہ لادی گینگ کے درمیان مقابلہ، مصدقہ اطلاع کے مطابق دوران مقابلہ لادی گینگ کا سرغنہ شبیرا لادی شدید زخمی۔تفصیلات کے مطابق تھانہ کوٹ مبارک کی حدود شیرو ریمپ کے نزدیک تھانہ(بقیہ نمبر25صفحہ6پر)

 کوٹ مبارک پولیس کا آمنا سامنا ہوگیا جس کے نتیجہ میں لادی گینگ کا سرغنہ شبیر لادی شدید زخمی ہوگیا تاہم موٹر سائیکل چھوڑ کر شبیرا لادی کے دیگر ممبران اپنے زخمی ساتھی شبیرا لادی کو زخمی حالت میں لے کر فرار ہو گئے ڈی پی او اخترفاروق,ڈی ایس پی سرکل صدر مہر ناصر، ایس ایچ او تھانہ کوٹ مبارک اور دیگر پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی  اس موقع پرڈی پی او اختر فاروق کا کہنا تھا کہ عوام الناس کے جان و مال کی حفاظت کرنے کے لئے بھر پور اقدامات کئے جا رہے ہیں۔جرائم پیشہ عناصر کے سہولت کاروں  سے بھی آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا۔

لادی گینگ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -