محکمہ ریلوے، قبضہ مافیا کیخلاف بڑا آپریشن، 45لاکھ مالیت کی اراضی واگزار

  محکمہ ریلوے، قبضہ مافیا کیخلاف بڑا آپریشن، 45لاکھ مالیت کی اراضی واگزار

  

 ملتان(نیوز رپورٹر)ریلوے ملتان ڈویژن کے سیکشن راجن پور تا  کوٹ مٹھن میں قبضہ مافیاکے خلاف بڑی کاروائی کے دوران 45 لاکھ روپے مالیت کی ریلوے اراضی واگزار کروالی گئی متعلقہ ڈویڑنل ایگزیکٹو انجینئر نے اراضی واگزار کروائے جانے کے بعدرپورٹ ڈی ایس ملتان شعیب عادل کوبھجوادی ریلوے ذرائع کے مطابق ڈی ایس ملتان کی ہدائت پرگزشتہ دو (بقیہ نمبر26صفحہ6پر)

ماہ کے دوران 22 کروڑ سے زائد کی کمرشل,زرعی اوررہائشی ریلوے اراضی ناجائز قابضین سے واگزار کروائی جاچکی ہے ریلوے اراضی قابضین کے خلاف اراضی واگزارکروائے جانے کیسلسلے میں گزشتہ روز  آئی او ڈبلیو راجن پور ذولفقار علی، پی ڈبلیو آئی راجن پور عقیل احمد، ریلوے پولیس ہیڈ کانسٹیبل   محمد رمضان کی سربراہی میں ٹیم نے راجن پور تا  کوٹ مٹھن 3 ایکڑ زرعی ر یلویاراضی جس کی مالیت 45  لاکھ روپے بتائی جاتی ہے واگزار کروالی ہے اس سے قبل گزشتہ دو ماہ کے دوران 22 کروڑ روپئے سے زائد مالیت  کی ریلوے اراضی ناجائز قابضین سے واگزار کروائی  گئی ہے.قابضین کے خلاف جاری کاروائی سے متعلق ڈی ایس ریلوے شعیب عادل کاکہنا ہے کہ ڈویڑن بھرمیں ریلوے اراضی پرناجائزقابضین کے خلاف بلا تخصیص کاروائی کے ساتھ ساتھ ہماری کوشش ہے کہ متعلقہ اضلاع میں ریونیوکے محکمہ کے تعاون سے ریلوے اراضی کوریلوے کے نام بھی کروایا جائے۔

واگزار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -