رحیم یارخان:چوروں کا راج،17وارداتوں میں لاکھوں کا سامان غائب

      رحیم یارخان:چوروں کا راج،17وارداتوں میں لاکھوں کا سامان غائب

  

  رحیم یار خان (بیورو رپورٹ)رحیم یارخان اور اور گردونواح میں چوروں کا راج برقرار، مزید 17 وارداتوں میں ملزمان نقدی‘ طلائی زیورات‘ موٹر سائیکلیں‘ موبائل فون‘ روٹر پمپ اور مویشی چرا کر لے گئے‘  تفصیل کے مطابق چوری کی پہلی واردات دعا چوک کے (بقیہ نمبر27صفحہ6پر)

رہائشی حاجی خاں کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 58 ہزار روپے کی نقدی اور موبائل فون چرا لیا‘ دوسری واردات خواجہ فرید کالج کے رہائشی محمد راشد کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 60 ہزار روپے کی نقدی اور موبائل فون چرا لیا‘ تیسری واردات رحمان کالونی کے رہائشی جاوید اقبال کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 1 لاکھ 50 ہزار روپے کی نقدی چرا لی‘ چوتھی واردات ترنڈہ محمد پناہ کے رہائشی صادق محمود کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 3 لاکھ 3 ہزار روپے کی نقدی طلائی زیورات اور موبائل فون چرا لیا‘ پانچویں واردات موضع موری کے رہائشی نذیر حسین کے ساتھ پیش آئی جہاں 3 ملزمان کالا وغیرہ نے 1 لاکھ 96 ہزار 500 روپے کی نقدی طلائی زیورات چرا لیے‘ چھٹی واردات سلطان ٹا ¶ن کے رہائشی عبدالحمید کے ساتھ پیش آئی جہاں 2 ملزمان کاشف علی وغیرہ نے 1 لاکھ 63 ہزار 500 روپے کی نقدی طلائی زیورات اور موبائل فون چرا لیے‘ ساتویں واردات دربار حسین کے رہائشی حافظ محمد حماد کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 38 ہزار 500 روپے مالیت کا موبائل فون چرا لیا‘ آٹھویں واردات دڑی سانگی کے رہائشی محمد عارف کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 76 ہزار 900 روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا‘ نویں واردات چوک کلہار کالونی کے رہائشی منیر احمد کے ساتھ پیش آئی جہاں 2 ملزمان نادر وغیرہ نے 60 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا‘دسویں واردات غازی ٹا ¶ن کے رہائشی ضیاء اللہ کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 30 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا‘ گیارہویں واردات ظاہر پیر کے رہائشی محمد ارشد کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 1 لاکھ 20 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا‘ بارہویں واردات محمد نواز واسہ کے رہائشی سجاد حسین کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 65 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا‘ تیرہویں واردات چک 139 کے رہائشی اصغر علی کے ساتھ پیش آئی جہاں ملزم شہزاد نے 9 ہزار 500 روپے مالیت کا روٹر پمپ چرا لیا‘ چودھویں واردات کوٹلہ حیات کے رہائشی محمد اقبال کے ساتھ پیش آئی جہاں 3 ملزمان طالب حسین وغیرہ نے 50 ہزار روپے مالیت کے مویشی چرا لیے‘پندرہویں واردات کنڈے والی کے رہائشی رب نواز کے ساتھ پیش آئی جہاں 4 ملزمان عادل مگسی وغیرہ نے 95 ہزار روپے مالیت کے مویشی چرا لیے‘ سولہویں واردات لعلو والا کے رہائشی فیاض احمد کے ساتھ پیش آئی جہاں 10 ملزمان دیوان وغیرہ نے 3 لاکھ 50 ہزار روپے مالیت کے مویشی چرا لیے جبکہ سترہویں واردات چاچڑاں شریف کے رہائشی اشراق علی کے ساتھ پیش آئی جہاں 3 ملزمان نبی بخش وغیرہ نے 1 لاکھ 99 ہزار روپے مالیت کے مویشی چرا لیے اور فرار ہوگئے‘ پولیس نے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

وارداتیں 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -