صوبائی پارلیمانی سیکرٹری رانا شہباز  احمد کی وزیراعلیٰ سے ملاقات 

صوبائی پارلیمانی سیکرٹری رانا شہباز  احمد کی وزیراعلیٰ سے ملاقات 

  

   احمد پور سیال (نامہ نگار) حکومت پنجاب کی جانب سے بارشیں اور (بقیہ نمبر5صفحہ6پر)

سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لیے امدادی پیکیج کا اعلان کیا جائے کیونکہ فصلیں تباہ ہونے سے کسان کی کمر ٹوٹ چکی ہے ان خیالات کا اظہار صوبائی پارلیمانی سیکرٹری رانا شہباز احمد خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کے دوران کیا اس موقع پر صوبائی پارلیمانی سیکرٹری  نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو علاقائی مسائل حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں اور تباہ ہونے والی کروڑوں مالیت کی فصلوں کے نقصانات سے آگاہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ معاشی بد حالی کے شکار اس علاقہ کو آفت زدہ قرار دے کر امدادی پیکیج کا اعلان کیا جائے اس دوران حلقے میں نئی ڈویلپمنٹ سکیم بارے بھی گفتگو کی گئی صوبائی پارلیمانی سیکریٹری رانا شہباز احمد خان نے بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب  سردار عثمان بزدار نے مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی ہے۔

تبادلہ خیال

مزید :

ملتان صفحہ آخر -