سید افتخار حسن گیلانی کی وزیراعلیٰ سے ملاقات  تعطل کا شکار ترقیاتی پراجیکٹس پر گفتگو

سید افتخار حسن گیلانی کی وزیراعلیٰ سے ملاقات  تعطل کا شکار ترقیاتی پراجیکٹس ...

  

  اوچ شریف (نامہ نگار)  سجادہ نشین درگاہ قادریہ عالیہ و صوبائی پارلیمانی (بقیہ نمبر6صفحہ6پر)

سیکرٹری سید افتخار حسن گیلانی نے گزشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ان کے آفس میں ملاقات کی اور انہیں اپنے حلقے کے دیرینہ مسائل اور فنڈز کی کمی کے باعث تعطل کاشکار ہونے والے منصوبوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا، اس موقع پر پنجاب کے سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ عمران سکندر بلوچ بھی موجود تھے، سید افتخار حسن گیلانی کی سفارشات پر وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ عمران سکندر بلوچ کو اوچ شریف میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے فوری طور پروپوزلزتیار کرنے اور انہیں آئندہ اجلاس میں منظور کرانے کی ہدایات دیں، ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب نے عرصہ دراز سے تعطل کے شکار اوچ شریف تا احمد پور شرقیہ دو رویہ سڑک کے ترمیمی منصوبے کے لئے 2ارب 32کروڑ 17لاکھ 14ہزار روپے جبکہ اوچ شریف میں اندرون شہر بوسیدہ سیوریج لائنوں کی تبدیلی اور میٹل روڈکی تعمیر کے حوالے سے میگا پراجیکٹ کے لئے آٹھ کروڑ روپے کے فنڈزجاری کرنے کی منظوری دے دی، مذکورہ منصوبوں میں للو والی پل کی دورویہ سڑک کے معیار کے مطابق ازسرنو تعمیر ومرمت کاکام بھی شامل ہے، دریں اثناء ٹیلی فون پر صحافیوں کو تفصیلاے بتاتے ہوئے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری سید افتخار حسن گیلانی نے کہا کہ اندرون شہر بوسیدہ سیوریج لائنوں کی تبدیلی اور میٹل روڈکی تعمیر کے حوالے سے میگا پراجیکٹ میں ڈسپوزل نمبر 1 سے ٹینکی چوک تک سیوریج اور نکاسی آب کے دیرینہ مسائل پر قابو پانے کے لئے 31انچ قطر کے سیوریج پائپ، جبکہ ٹینکی چوک سے الشمس چوک اور عید گاہ روڈ تک 21انچ قطر کے سیوریج پائپ بچھائے جائیں گے اور موجودہ سطح زمین سے دو سے چار فٹ اونچی میٹل روڈ تعمیر کی جائے گی،انہوں نے کہا کہ سیور یج اور میٹل روڈ کے اس میگا پراجیکٹ میں اعلیٰ معیار کو یقینی بنانے کے لئے حکومت نے محکمہ پی اینڈ ڈی کو اس منصوبے کی تکمیل کی ذمہ داری تفویض کی ہے۔

گفتگو

مزید :

ملتان صفحہ آخر -