ضلع ملتان، جوڈیشل سٹاف کو  اثاثے،آمدنی، اخراجات کے  گوشوارے12ستمبر تک جمع کرانیکا حکم

      ضلع ملتان، جوڈیشل سٹاف کو  اثاثے،آمدنی، اخراجات کے  گوشوارے12ستمبر تک ...

  

 ملتان (خصو صی رپورٹر) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان رانا زاہد اقبال خاں نے ضلع ملتان کے تمام جوڈیشل اسٹاف کو اپنے اثاثے، آمدنی اور اخراجات کے حوالے سے سالانہ گوشوارے جمع کرانے کی مزید مہلت(بقیہ نمبر23صفحہ6پر)

 دیتے ہوئے 12 ستمبر تک جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ اس ضمن میں قبل ازیں جاری کردہ نوٹیفکیشن کی کاپی سینئر کلرک اتفاق احمد کو بھجوائی گئی تھی جس میں 6 ستمبر تک تمام اسٹاف سے مذکورہ سرٹیفیکیٹ حاصل کرکے تعمیل رپورٹ جمع کرانے کی ہدایات جاری ہوئیں جس میں مزید توسیع کردی گئی جبکہ تمام جوڈیشل افسران کو اپنے ماتحت عملے سے احکامات کی تعمیل کرانے کا حکم بھی دیا گیا تھا۔ مراسلے میں قرار دیا گیا تھا کہ عملدرآمد نہ کرنے والے اسٹاف کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ رواں سال 7 جولائی کو سال 2018، 19 کے اثاثوں کے حوالے سے رپورٹ طلب کی گئی لیکن حیران کن طور پر عمل درآمد نہیں ہوا اب سال 2019، 20 کے حوالے سے  بھی ہدایات موصول ہوچکی ہیں۔

حکم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -