میپکو ٹیمیں جنوبی پنجاب میں متحرک، 135بجلی چوروں کو بھاری جرمانے

  میپکو ٹیمیں جنوبی پنجاب میں متحرک، 135بجلی چوروں کو بھاری جرمانے

  

  ملتان (نیوز رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) کی ٹیموں نے ایک روز میں ریجن بھر میں 135بجلی چور پکڑ لئے۔ایک لاکھ 74ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر(بقیہ نمبر22صفحہ6پر)

 29 لاکھ27 روپے جرمانہ عائد۔ 2بجلی چوروں کیخلاف مقدمات درج۔ 9 ستمبر  2020ء کو ملتان میں 29گھریلو صارفین کو51975یونٹس چوری کرنے پر823589روپے جرمانہ عائدکیا گیااور ایک مقدمہ درج کروایاگیا۔ ڈی جی خان میں 16 گھریلو صارفین کو20099یونٹس چوری کرنے پر360098 روپے جرمانہ، وہاڑی میں 16 گھریلو اور ٹیوب ویل صارفین کو19511یونٹس چوری کرنے پر327498 روپے جرمانہ،بہاولپور میں 15 گھریلواورکمرشل صارفین کو20533یونٹس چوری کرنے پر413100 روپے جرمانہ اور ایک مقدمہ درج، ساہیوال میں 17 گھریلو صارفین کو18130یونٹس چوری کرنے پر282821 روپے جرمانہ،رحیم یار خان میں 19 گھریلوصارفین کو19572یونٹس چوری کرنے پر335450 روپے جرمانہ، مظفرگڑھ میں 14 گھریلواورکمرشل صارفین کو13619یونٹس چوری کرنے پر208698 روپے جرمانہ،بہاولنگر میں 6گھریلو اورکمرشل صارفین کو6249یونٹس چوری کرنے پر101140 روپے اورخانیوال میں 3گھریلو صارفین کو 4754یونٹس چوری کرنے پر 75000روپے جرمانہ عائدکیا گیا۔

جرمانے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -