مسافر کم، شاہ حسین ایکسپریس منسوخ

  مسافر کم، شاہ حسین ایکسپریس منسوخ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  ملتان(نیوز رپورٹر) لاہور،کراچی،لاہور  کے درمیان چلنے والی  44 ڈاؤن /43 اپ شاہ حسین ایکسپریس کو مسافر کم ہونے کی وجہ سے کینسل کردیا گیا، شاہ حسین ایکسپریس(بقیہ نمبر21صفحہ6پر)
 کے اے سی سلیپر کے مسافروں کے لئیلاہور اور کراچی سے ایک ایکسٹرا اے سی سلیپر کوچ  16 ڈاؤن /15اپ کراچی ایکسپریس کے ساتھ لگائی گئی جبکہ ڈی ایس ریلوے ملتان ڈویڑن شعیب عادل کا کہنا تھا کہ ٹرین  کے مسافروں کودیگرٹرینوں میں ایڈجسٹ کریں گے  جومسافرسفرنہیں کرنا چاہتے انہیں ٹکٹ کی تمام رقم واپس کردی جائے گی جبکہ ڈی ایس ریلوے کی جانب سے ڈی سی او ریلوے  کو مسافروں کو ایڈجسٹ اور   رہنمائی کے لئے ریلوے اسٹیشن پر رہنے کی ہدایت کی گئی،ڈی ایس ریلوے ملتان ڈویڑن شعیب عادل نے ڈی سی او ریلوے  کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہے مذکورہ افسران اسٹیشن پر موجود رہیں اور تمام مسافروں کو ایڈجسٹ کریں تاکہ مسافروں کو مزید پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
منسوخ