خانیوال:پی پی رہنما شیخ نصیراحمد کی  قل خوانی،سیاسی،سماجی شخصیات کی  شرکت، عثمان نصیر کی دستار بندی

خانیوال:پی پی رہنما شیخ نصیراحمد کی  قل خوانی،سیاسی،سماجی شخصیات کی  شرکت، ...

  

 خان پور(نمائندہ پاکستان)پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق سٹی صدر شیخ نصیر احمدکو پیپلزپارٹی کے پرچم میں سپرد خاک کر دیا گیا، واضح ہو کہ شیخ نصیر احمد دل کا دورہ پڑنے سے(بقیہ نمبر17صفحہ6پر)

 لاہور میں انتقال کر گئے تھے،ان کی میت کوخان پور میں لایا گیا جن کی نمازجنازہ گزشتہ رات ساڑھے نو بجے مفتی مظہر مختار درانی نے سٹی پارک میں پڑھائی۔ نماز جنازہ میں مسلم لیگ ن کے ممبر قومی اسمبلی شیخ فیاض الدین، سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری میجر (ر) تنویر حسین سید، سابق ایم پی اے چوہدری جاوید اکبر ڈھلوں، مفتی مظہر مختار درانی، حاجی محمد سلیم بھلر، سٹی صدر مسلم لیگ ن محمد افضل چودھری، سابق چیئرمین بلدیہ میاں شہزاد انور، صدر انجمن تاجران مقبول احمد بھٹی، صدر انجمن آڑھتیان چوہدری زاہد حسین، مفتی طاہرذیشان قادری،ٹکٹ ہولڈر پیپلزپارٹی رئیس سہیل واحد، میاں سمیع اللہ ایڈووکیٹ، عمر دین قریشی، میاں رب نواز قریشی، خورشید خان چانڈیہ ایڈووکیٹ،سابق صدر پریس کلب قمر اقبال جتوئی، حاجی ارشد رحمانی، عبدالرحمن صدیق دین پوری، پروفیسر عطاء محمد قریشی، ملک محمد مسلم، راؤ مسلم رضا،عبداللہ بلوچ، میاں محمد ظفر، عبدالرحمان قریشی، راشد عزیز بھٹہ، اشفاق خان گھنیاں، بابر دھریجہ، سلیم احمد گرمانی، شاہ نواز، نعیم الدین قریشی، اعجاز احمد لاڑ، علی عمران شاہ، عاشق خان کورائی، باقر چغتائی، مختیار احمد گجر، چوہدری نعیم گلن، سید حسین بادشاہ، جام سعید الرحمن بھائیہ، فراز سعید، سید جواد حسن گل، بلال پٹھان، حبیب اللہ خیال، جام خلیل لاڑ، خواجہ ایاز کریم، عبداللہ قریشی، رانا عثمان غنی، عاشق خان پتافی، منا ہوٹل والا، یٰسین قصاب، ماسٹر محمد شفیق، ناصر چغتائی، قمر دین قریشی، سراجو پہلوان، ذیشان علی اکبر، نعمان نواز، رانا نعیم اکبر، حاجی ریاض احمد زرگر، مفتی سیف اللہ عظیمی، رئیس اقبال کھوکھر، عبداللہ خان لبانہ، رفیق اقبال عرف بالا، رانا محمد عابد، ہیثم قمر جتوئی، ساجد محمودخان، رانا ریحان، شاہد محمود بھٹی، چوہدری نجیب عالم، میاں حبیب عالم، ملک محمد اشرف، ارشاد خان جمالی، رانا اکبر علی،ڈاکٹر حامد اقبال، وسیم دھریجہ، آصف رند، میاں محمد اصغر، میاں سلیم اختر، سراج احمد بلہوڑا، اکرم گجر، رانا محمد نوید، رانا محمد آصف، منیر خان کوش، مجاہد بھٹی، واجد بھٹی، اسلم بھٹی، شیخ وارث علی، شیخ سرفراز حسین، حبیب قریشی ٹھیکدار، اظہر خاں پٹھان، ملک اسلم گھلو،شیخ محمد طارق،غلام مرتضیٰ چوہدری،صادق جاوید چوہدری،محمد فرحان کمبوہ،جام عرض محمد لاڑ،جام شکیل احمد،حافظ عمیر،قاضی احسان،الیاس خان لولائی،جام عبدالمجید جاوید،جاوید اقبال لبانہ،حاجی امام بخش مظہر،عبدالقادر اویسی سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے کے علاوہ پیپلز پارٹی کے کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مرحوم نے پسماندگان میں چاربیٹے شیخ محمد عثمان، شیخ محمد عمران اور شیخ بلاول نصیر،شیخ حمزہ نصیر کے علاوہ ایک بیوہ سوگوار چھوڑی ہے، جنازہ کے شرکاء نے مرحوم کے بیٹوں سے اظہار تعزیت کیا اور اس کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی، مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے آج قل خوانی جمعرات مورخہ 10 ستمبر 2020 کو سبزہ زار خان پور میں ہوئی۔جس میں فیضان مدینہ ہے مفتی غلام محمد نے دعا کرائی۔اس موقع پر رقت آمیز مناظر تھے۔اس موقع پر مفتی غلام محمد،حاجی عمر دین قریشی،رئیس سہیل واحد،قمر اقبال جتوئی،راشد عزیز بھٹہ،علی عمران شاہ،یٰسین قصاب اور مرحوم کے بڑے بھائی شیخ منیر احمد نے شیخ عثمان نصیر کی دستاربندی کرائی۔ آخرمیں مرحوم کی مغفرت کی دعاکرائی گی۔

سپرد خاک

مزید :

ملتان صفحہ آخر -