سرکاری ملازمین کے مسائل اولین فہرست میں حل کرینگے، اکبر ایوب خان 

سرکاری ملازمین کے مسائل اولین فہرست میں حل کرینگے، اکبر ایوب خان 

  

 بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)صوبائی وزیرتعلیم اکبرایوب خان نے کہاہے کہ خیبرپختونخواکے سرکاری ملازمین کودرپیش مسائل بہترطریقے سے حل ہونے کیلئے اپنے تمام ترصلاحیتوں کوبروئے کارلائینگے کیونکہ موجودہ حکومت ملازمین کودرپیش مسائل سے اگاہ ہے ملازمین بھی عوام کے خدمت کیلئے اپنے تمام ترصلاحیتوں کوبروئے کارلائیں تاکہ عوام کومشکلات کاسامنا نہ ہو۔ ان خیالات کااظہارصوبائی وزیرتعلیم اکبرایوب خان نے سیکرٹریٹ میں پی ڈبلیوڈی لیبریونین کے صوبائی صدرگل زمین خان کے ساتھ ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرصوبائی صدرگل زمین خان نے صوبائی وزیرتعلیم کوملازمین کودرپیش مسائل سے اگاہ کیا۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے تبدیلی کے نام پرعوام سے ووٹ لیاہے اگرہم تبدیلی نہیں لاسکتے توپھرہمیں اقتدارمیں رہنے کاکوئی بھی جوازنہیں ہے انہوں نے کہاکہ موجودہ وقت میں صرف اورصرف پاکستان کے وزیراعظم عمران خان ہے کہ وہ ملک کے غریب عوام کے حقوق کیلئے جدوجہدکررہی ہے کیونکہ سابقہ حکمرانوں نے اپنے جیبوں کوبھرنے کیلئے ملک کاخزانہ بے دردی کے ساتھ لوٹاگیاہے جس کی وجہ سے اج وہ ملک سے فرارہوچکے ہیں اورعوام کاسامنابھی نہیں کرسکتے۔انہوں نے کہاکہ ہم ملازمین سے بھی یہ توقع رکھتے ہیں کہ وہ حکومت کے ساتھ تعاون کریگی کیونکہ بلاجوازہڑتال کرنے سے عوام کومشکلات کاسامناکرناپڑتاہے۔اس موقع پرانہوں نے پی ڈبلیوڈی لیبریونین کے صوبائی صدرگل زمین خان کے جانب سے ان کوملازمین کودرپیش مسائل سے اگاہ کرنے پران کاشکریہ اداکیااوراپنے طرف سے مکمل تعاون کرنے کی یقین دہانی کرادی۔

مزید :

صفحہ اول -