سیکرٹری ہیلتھ ساؤتھ پنجاب اجمل بھٹی کا  ڈی ایچ کیو ہسپتال کادورہ، سہولیات کاجائزہ

  سیکرٹری ہیلتھ ساؤتھ پنجاب اجمل بھٹی کا  ڈی ایچ کیو ہسپتال کادورہ، سہولیات ...

  

  خانیوال(نما ئندہ پاکستان،نامہ نگار) سیکرٹری ہیلتھ ساوتھ پنجاب(بقیہ نمبر16صفحہ6پر)

 پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ  اجمل بھٹی نے  اچانک ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات اور ایمرجنسی میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔اے،ڈی،سی(ر)ایم.اکرام ملک اور سی،ای، او  ہیلتھ ڈاکڑر ماریہ ممتاز بھی اس موقع پر ان نے ہمراہ تھیں - دورہ کے دوران ایم۔ ایس ڈاکٹر عبدلمجید بھٹی نے سیکرٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب کو  ہسپتال کے تمام شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کرایا۔ سیکرٹری ہیلتھ  نیمریضوں سے ہسپتال میں دی جانے والی سہولیات بارے بھی دریافت کیا جس پر انہوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔سیکرڑری ہیلتھ ٹراما سنٹر کا بھی تفصیلی دورہ کیا اور ہدایات جاری کی کہ ٹراما سنڑرکے آ پریشن تھیٹر کوجلدازجلد فنگشنل کیا جائے- بعد ازاں انہوں نے سی ای او ہیلتھ دفتر میں محکمہ کے افسران سے میٹنگ کی۔

جائزہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -