خواتین نے آج ہر شعبہ میں صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے، مشتاق احمد غنی 

خواتین نے آج ہر شعبہ میں صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے، مشتاق احمد غنی 

  

پشاور (نیوزرپورٹر)سپیکر خیبرپختونخوااسمبلی مشتاق احمد غنی نے مقامی ہوٹل میں وومن میڈیا سنٹر پاکستان کی جانب سے منعقدکردہ پانچ روزہ تربیتی پروگرام میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔تربیتی پروگرام میں شعبہ صحافت سے تعلق رکھنے والی طالبات نے شرکت کی۔سپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق غنی نے طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے تربیتی پروگرام بہت اہم ہیں،جس سے شعبہ صحافت سے تعلق رکھنے والے طلبہ وطالبات کی استعداد کار بڑھانے میں مدد ملتی ہے ہماری خواتین نے آج ہر شعبہ ہائے زندگی میں اپنے صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ماس کمیونیکیشن کی فیلڈ میں خواتین کی آمدبہت خوش آئندہے جو مرد صحافیوں کے شانہ بشانہ فیلڈ میں اپنے فرائض انجام دیتی ہیں۔ہماری حکومت نے جنسی تفریق مٹادی ہے اور سب کو برابر کے حقوق دیتے ہیں۔ہماری قوم کی بچیوں میں خداداد صلاحیتیں ہیں۔ہماری حکومت نے مختلف اداروں میں اصلاحات کا بیڑہ اٹھایا ہے جس کے ثمرات آنے شروع ہو گئے ہیں خیبرپختونخوا اسمبلی نے معیاری قانون سازی کرکے نہ صرف پورے ملک میں اول پوزیشن حاصل کی بلکہ سب سے زیادہ قوانین بھی پاس کئے ہیں۔ان قوانین میں رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کا نفاذ،خواتین کے حوالے سے گھر یلوتشدد کے خاتمے کا بل،خواتین کی وراثت میں ان کا حصہ دلانے کا بل،کام والی جگہوں پر جنسی ہراسگی کے خاتمے کا بل اور اس طرح کے بے شمارقوانین جن کے نفاذ سے معاشرے میں ایک مثبت تبدیلی آئی ہے۔لوگوں کے سوچنے کا انداز بدلاہے اور لوگ ذیادہ باشعور ہوگئے ہیں۔رائٹ ٹوانفارمیشن ایکٹ کے تحت کوئی بھی شخص کسی بھی ادارے کے کام کی تفصیلات طلب کر سکتا ہے،اس سے ادارے کے کام کی شفافیت میں اضافہ ہو 

مزید :

صفحہ اول -