بارشیں، سابق صدر کا شہر کھنڈر،فنڈز کا  حساب کون دیگا، ظہور کھرل، نور خان بھابھہ

  بارشیں، سابق صدر کا شہر کھنڈر،فنڈز کا  حساب کون دیگا، ظہور کھرل، نور خان ...

  

 وہاڑی(بیورورپورٹ،نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما  (بقیہ نمبر1صفحہ6پر)

رکن صوبائی اسمبلی رائے ظہور احمد کھرل جنوبی پنجاب کے کے صدر نور خان بھابھہ نے کہا ہے کہ سندھ میں لوگ ڈوب کر مر رہے ہیں ہیں گھر بار زمین بوس ہو رہے  ہیں لاکھوں کا سامان تباہ و برباد ہو رہا ہے  سیورج تباہ ہو گئی، سڑکیں برباد  اور پینے کا پانی ناپید ہے پورا سندھ پانی میں ڈوبا ہوا ہے با پردہ خواتین بھوکے پیاسے بچوں کو گود میں لے کر سڑکوں پر بیٹھی ہیں لیکن زرداری اینڈ کمپنی کو اس سے کوئی غرض  نہیں وہ کسی سے بیٹھ کر بات کرنے کو تیار نہیں  کسی کمیٹی میں شریک ہونے کو تیار  نہیں ان کا ایک ہی مطالبہ ہے اور وہ یہ ہے کہ ہمیں نقد پیسہ دے دیا جائے تاکہ ہم پہلے کی طرح ہی عیاشی کرتے ہوئے زندگی گزاریں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے کہا کہ یہ پچھلے بارہ سالوں میں دیے جانے والے والے اربوں روپے کا حساب دیں گزشتہ بارہ سالوں میں دیے جانے والے پیسے  اگر اچھے طریقے سے سندھ پر خرچ ہو جاتے تو سندھ کا یہ حال نہ ہوتذ کراچی منجودڑو کا منظر پیش کر رہا ہے خود زرداری کا اپنا شہر کھنڈر بن چکا ہے لیکن کسی کو کوئی پرواہ نہیں ہے ان لوگوں نے ہمیشہ اقتدار پر بیٹھ کر کر لوگوں کا خون نچوڑا ہے۔

نور خان بھابھہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -