ممبر بورڈ آف ریونیو جوڈیشل  پنجاب زاہد سلیم گوندل کا دورہ ڈیرہ

  ممبر بورڈ آف ریونیو جوڈیشل  پنجاب زاہد سلیم گوندل کا دورہ ڈیرہ

  

ڈیرہ غازی خان (ڈسٹرکٹ بیورورپورٹ): وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان(بقیہ نمبر2صفحہ6پر)

 احمد بزدار کی ہدایت پر ممبر بورڈ آف ریونیو جوڈیشل پنجاب زاہد سلیم گوندل نے ڈیرہ غازیخان کا دورہ کیا اور کمشنر آفس میں ریونیو افسران کے اجلاس کی صدارت کی. ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق، ایڈیشنل کمشنر ریونیو رفیق احمد، اسسٹنٹ کمشنرز محمد اسد چانڈیہ، ملک راشد نعمت، ناصر شہزاد ڈوگر،اسسٹنٹ کمشنر جنرل حاجی محمد حیات ڈیرہ غازیخان ضلع کے تحصیلدار، سب رجسٹرار، رجسٹری محرر اوردیگر متعلقہ افسران شریک تھے. ممبر بورڈ آف ریونیو نے افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا. سرکاری واجبات کی وصولی، آڈٹ پیرا، انکوائری،عدالت کے کیسز اوردیگر معاملات کے بارے میں پیشرفت کا جائزہ لیاگیا. انہوں نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر افسران کارکردگی بہتر بنائیں. سرکاری واجبات کی سو فیصد وصولی یقینی بنائی جائے. زیر التواء کیسز،انکوائریز فوری نمٹائی جائیں. ڈی پی سی کا انعقاد کر کے ملازمین کی بروقت پروموشن کو یقینی بنایا جائے. انتقالات کو منظور کرانے کا عمل تیز کیا جائے. اراضی ریکارڈ سنٹرز فنکشنل ہونے چاہئیں. انچارج ریکارڈ سنٹرز میں سہولیات کی فراہمی اور سائلین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔

میٹنگ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -