قومی یکجہتی،امن کیلئے علماء سے ملکر جدوجہد کی جائیگی:اقبال رضوی

      قومی یکجہتی،امن کیلئے علماء سے ملکر جدوجہد کی جائیگی:اقبال رضوی

  

 ملتان (سٹی رپورٹر)  مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی، علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا ہے کہ جب آئین تمام مذاہب کو اپنی رسومات کی ادائیگی کی مکمل اجازت فراہم کرتا ہے تو مجالس و جلوس پر مقدمات کا اندراج کس قانون کے تحت کیا جا رہا ہے۔علامہ سید احمد اقبال رضوی کا کہنا تھا کہ اسلام اور پاکستان دشمن قوتیں ہمارے علمی(بقیہ نمبر8صفحہ6پر)

 و تاریخی اختلافات کو تصادم میں بدلنے کی سر توڑ کوششوں میں مصروف ہیں، تاکہ بدلتی ہوئی عالمی صورتحال سے من پسند نتائج حاصل کرسکیں، شیعہ سنی وحدت ان کی ناکامی ثابت ہوگا۔ جو قوتیں ذاتی مفادات کے حصول کے لیے قومی سلامتی کے ساتھ گھناونا کھیل کھیلنا چاہتی ہیں، انہیں جذبات کی بجائے بابصیرت اور دانشمندانہ کردار سے شکست دی جا سکتی ہے۔ اس موقعہ پر شرکاء نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ مجالس حسینی و عزاداری کے فروغ اور قومی یکجہتی کے لیے علما کے ساتھ مل کر جدوجہد کی جائے گی اور ملک کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں پر کسی قسم کی کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔

اقبال رضوی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -