نوجوان وکلاء کے مسائل حل کرنا اولین  ترجیح،بلال بٹ کا تقریب سے خطاب

  نوجوان وکلاء کے مسائل حل کرنا اولین  ترجیح،بلال بٹ کا تقریب سے خطاب

  

  ملتان (خصو صی رپورٹر) ایڈووکیٹ سپریم کورٹ محمد بلال بٹ نے کہا (بقیہ نمبر10صفحہ6پر)

ہے کہ کالے کوٹ نے ہمیشہ بار کے تقدس کا عظیم فریضہ سرانجام دیا ہے۔ کالے کوٹ ہی نے ملک میں عدلیہ کی بحالی کا کلیدی کردار ادا کیا اور آج کی قائم شدہ جمہوریت بھی کالے کوٹ کی جدوجہد کا نتیجہ ہے۔ اگر ممبر پنجاب بار کونسل منتخب ہوا تو وکلاء کی فلاح و بہبود کے لئے اپنی پوری جان لگا دوں گا۔ ماضی گواہ ہے کہ وکلاء کے کاز کیلئے سب سے پہلے جھنڈے اٹھاکر باہر بھی آتا اور جیلوں میں بھی جاتا رہا ہوں۔ نوجوان وکلاء کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جناح لائرز اور دوست لائرزگروپ کی جانب سے اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مزیدکہا کہ خواتین وکلاء نے بھی ہر تحریک میں وکلاء برادری کا بڑھ چڑھ کر ساتھ دیا ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ ان کے مسائل کا حل بھی ترجیحی بنیادوں پر ہو۔بارز کے مسائل کے حل کے ساتھ جنوبی پنجاب کے وکلاء اور بارز کے مسائل کا حل ترجیحی بنیادوں پر کرایا جائیگا۔ اس موقع پر سابق صدر ہائیکورٹ بار محمود اشرف خان نے کہا کہ وکلاء کی ترقی و بہبود کے لئے ہر ممکن اقداماتاٹھائے جائیں گے۔ وکلاء کے مسائل کا حل ترجیحی بنیادوں پر ہونا چاہئے۔نوجوان وکلاء کے مسائل کو بھی حل کیا جانا ہو گا۔ وکلاء نے ملک میں قانون کی سربلندی کے لئے اپنا خون دیا ہے۔ اسے رائیگاں نہیں جانے دینگے۔ سابق ممبر پنجاب بار کونسل خالد اشرف خان نے کہا کہ ہم نے کبھی بھی وکلاء کے مفاد کو پس پشت نہیں ڈالا ہے۔ آئندہ بھی وکلاء کے مفاد کو سب سے پہلے رکھا جائیگا۔

بلال بٹ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -