رحیم یارخان:4سول ججز تبدیل

رحیم یارخان:4سول ججز تبدیل

  

  رحیم یارخان (بیورو رپورٹ) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ضلع بھر کی عدالتوں میں تعینات 4 سول ججز کو تبدیل کردیا جبکہ دو نئے تعینات ہونے والے ججز کے احکامات بھی(بقیہ نمبر9صفحہ6پر)

 جاری کردیئے گئے۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے رحیم یارخان میں تعینات سول جج محمد یامین کو رحیم یارخان سے بہاولپور، خانپور میں تعینات محمد ظفر اقبال کو خانپور سے لاہور، لیاقت پور میں تعینات شہزاد اسلم کو لیاقت پور سے چیچہ وطنی جبکہ محمد شفیع اللہ کو لیاقت پور سے تبدیل کرکے وہاڑی تعینات کرنے کے احکامات جاری کردیئے جبکہ راجن پور میں تعینات سول جج محمود احمد کو راجن پور سے خانپور جبکہ خرم سہیل کو لودھراں سے رحیم یارخان تعینات کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔ نئے تعینات ہونے والے ججز آئندہ چند روز میں اپنے عہدوں کا چارج سنبھال کر اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔ 

تبدیل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -