فرقوں میں تقسیم امت کو اتحاد، یکجہتی کی اشد ضرورت، حامد الحق حقانی

  فرقوں میں تقسیم امت کو اتحاد، یکجہتی کی اشد ضرورت، حامد الحق حقانی

  

 راجن پور (نا مہ نگار)جمعیت علماء اسلام کے مرکزی قائد دفاع پاکستان کونسل کے مرکزی چیئرمین قائد جمعیت مولانا حامد الحق حقانی نے جمعیت علماء اسلام کے صوبائی ترجمان مولانا عبدالصمد درخواستی سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔ مولانا حامد الحق حقانی نے کہا کہ(بقیہ نمبر11صفحہ6پر)

 جنوبی پنجاب میں جمیعت علماء اسلام کو مؤثر سیاسی قوت بنایا جائے۔ اور جماعتی کام کو منظم اور فعال کیا جائے۔ دفاع وطن کے لیے پوری قوم دینی مدارس کے علماء و طلباء پاک فوج کے ساتھ ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و ستم کی شد ید مذمت کرتے ہیں۔ اور پاک فوج کے دفاع وطن کے لیے 65کی جنگ میں جرات بہادری اور جہادی جذبے کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا جمعیت علماء اسلام س بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی۔ اور ایک بڑی سیاسی قوت بن کر ابھرے گی۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے تمام شوریٰ کے ارکان 13ستمبر کو ملتان میں مجلس عمومی کے اجلاس میں شرکت یقینی بنائیں۔ مولانا حامد الحق حقانی نے کہا کہ اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے جدوجہد جاری رہے گی۔ پاکستان اسلام کے مقدس نام پر معرض وجود میں آیا۔ اسلامی نظام ہی پاکستان کا مقدر ہے سیکولر عناصر اور مغربی ایجنٹ پاکستان کا اسلامی تشخص ختم کرنا چاہتے ہیں سیکولر انتہا پسندوں کو پاکستان میں سیاست کرنے کا کوئی حق نہیں۔ انہوں نے کہا عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ منکرین ختم نبوت ملک وملت کے غدار قادیانی و دیگر قوتیں پاکستان کے لیے سیکورٹی رسک ہیں اعلیٰ عہدوں پر فائز قادیانیوں کو فل فور فارغ کیا جائے۔ انہوں نے کہا فرقوں میں تقسیم امت کو اس وقت اتحاد اور یکجہتی کی اشد ضرورت ہے۔ علماء کرام اتحاد امت کے لیے کر دار ادا کریں۔

حامد الحق

مزید :

ملتان صفحہ آخر -